پیر, جون 15, 2026
اشتہار

لاہور: رائیونڈ میں نوبیاہتا دلہن کے اندھے قتل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے گرفتار کیا، ملزم نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

انویسٹی گیشن انچارج کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اور مقتولہ نے دو ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی۔

دوسری جانب فیصل ٹاؤن پولیس نے فراڈ اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے عمل میں لائی گئیں۔

یہ پڑھیں: بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن قتل

ملزمان ایپ کے ذریعے لوگوں سے موبائلز خریدنے کے بہانے رابطہ کرتے تھے، ملزمان موبائلز کی چیکنگ کے دوران اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرلیتے تھے، ملزمان مختلف ہاسٹلز سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر اشیا بھی چوری کرتے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان 23 سے زائد افراد کو ایپ کے ذریعے لوٹ چکے ہیں، ملزمان سے چوری کے لیپ ٹاپ، 2 موبائل فون، نقدی اور 2 پسٹل برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ایس پی اسد علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مزمل اور اسفند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

+ posts

احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں