لاہور (17 جون 2026): وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلنے کے حوالے سے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
بلال اکبر خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کہا گیا تھا کہ لاہور میں جنوری میں ایک نئی ٹرین چلائی جائے گی جو نہ چل سکی، کیا اگلے مالی سال میں اس کی امید ہے؟
اس پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے بتایا کہ الیکٹرک ٹرام کیلیے کنٹریکٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ پروکیورمنٹ کا مرحلہ جاری ہے، نئے مالی سال میں شہر کی سڑکوں پر الیکٹرک ٹرام نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں انٹرنیشنل فائیو اسٹار پلس ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک ٹرام کیلیے میٹرو سسٹم بننا تھا جسے اب ملتوی کر دیا گیا ہے، نئی ٹرین چلانے کیلیے کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔
روٹ کے بارے میں بلال اکبر خان نے بتایا کہ اس کا مجوزہ روٹ سی بی ڈی سے جیل روڈ اور مال روڈ سے استنبول چوک تک ہوگا۔


