لاہور (2 جون 2026): ضعیف العقیدہ لوگوں کو ورغلا کر ان کی دولت اور عزتیں لوٹنے والا جعلی پیر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام فاروق ہے، جو علاقے میں اپنا تعارف بطور ایک پیر کے کراتا تھا اور چند دن قبل ہی خاتون کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم دم کرنے کے بہانے متاثرہ خاتون کے گھر آیا اور اس کو گھر میں تنہا پا کر زیادتی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق جعلی پیر بن کر اب تک متعدد افراد کو لوٹ چکا ہے۔ متاثرین کی شکایت پر کارروائی کی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
‘جن’ نکالنے کے چکر میں جعلی پیر نے 16 سالہ لڑکی کی جان لے لی


