پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

لاہور میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے کاہنہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نواز کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اور مقتولین کا آپس میں پیسوں کا لین دین تھا، مرکزی ملزم محکمہ ہیلتھ میں پولیو بلاک انچارج ہے۔

ایس پی کے مطابق خاتون ملزمہ بھی پولیو ورکر کی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے خاتون ملزمہ کے ساتھ مل کر بزرگ اور ان کے دو بچوں کو قتل کیا، ملزمان نے شہری نعمان اور 2 بیٹوں کو جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر پلائیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوس پینے کے بعد تینوں افراد بے ہوش ہوگئے تھے جس کے بعد ملزمان نے باپ اور 2 بیٹوں کو گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کی موبائل ایپ سے 30 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں