لاہور کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی ہے جس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے، طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ پڑھیں: نجی کالج میں طالبہ کی دوسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش ، حالت تشویشناک
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع نجی کالج میں زیرِ تعلیم طالبہ نے دوسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ واقعے میں طالبہ شدید زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طالبہ ہوش میں ہے، تاہم اس کے سر کے اگلے حصے کی ہڈی فریکچر ہو چکی ہے۔
ڈی پی او نارووال نوید ملک کا کہنا تھا کہ طالبہ کمپیوٹر سائنس کے پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبہ نے گھریلو مسائل کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں


