بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

لاہور:‌ جہیز کے سامان کو پراسرار طور پر آگ لگ گئی، 15 لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل کر خاکستر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(21 مئی 2026): مکان کے اندر رکھے ہوئے جہیز کے سامان میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک مکان کے اندر رکھے ہوئے جہیز کے سامان میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، تباہ ہونے والے سامان میں 2 موٹر سائیکلیں، 2 فریج، 2 واشنگ مشینیں اور دیگر قیمتی گھریلو اشیاء شامل ہیں۔

متاثرہ خاندان اور مکان مالک نے کرایہ داروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ رنجش کی بنیاد پر جان بوجھ کر لگائی گئی آگ ہے۔ مکان مالک کے مطابق کرایہ اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے معاملے پر فریقین کے درمیان اکثر تنازع رہتا تھا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ کرایہ داروں میں شامل ایک پولیس اہلکار کی بیٹی نے پہلے ہی سامان یہاں سے ہٹانے کی دھمکیاں دی تھیں۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ آیا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا محض ایک حادثاتی آتشزدگی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ کاہنہ میں واقعے کی درخواست جمع کر لی گئی ہے اور نقصان کا حتمی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں