site
stats
پاکستان

لاہور، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور : سمن آباد ملت پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے لاہور کے علاقے سمن آباد میں پُر رونق ملت پارک میں موبائل شاپ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس سے باپ بیٹا سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں،ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم کچھ دیر بعد صورتحال واضح ہو جائے گی البتہ ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا کہ یہ ڈکیتی کی واردات تھی۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر سی سی پی او لاہور سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کا گھیراؤ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top