ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

لاہور : تاجر کے گھر کفن پھینکنے کے بعد فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نامعلوم افراد تاجر کے گھر کفن پھینکنے کے بعد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں تاجر خرم بٹ کے گھر کفن پھینکنے کے بعد ملزمان نے فائرنگ کی ، کفن پھینکنےاورفائرنگ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

دوموٹرسائیکل سوارملزمان کوکفن پھینکتےاورگھرپرفائرنگ کرتےدیکھا جاسکتاہے، فوٹیج میں دیکھا گیا موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھےشوٹرنےکفن پھینکا اور پھرفائرنگ کی۔

متاثرہ شہری خرم بٹ نےتھانہ گلشن راوی میں درخواست جمع کرادی ، درخواست حسیب بٹ،مغیزبٹ اور موصوف بٹ سمیت دیگر2نامعلوم کیخلاف دی گئی۔

جس میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سےجان سےمارنےکی دھمکیاں بھی دی گئیں، ملزمان فائرنگ کرکےموقع سےفرارہوگئے۔

تاجرخرم بٹ کا کہنا ہے کہ درخواست اورسی سی ٹی وی کےباوجودپولیس نےتاحال مقدمہ درج نہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں