تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

لاہور: جیل سے رہا ہونے والے شوہر کو لینے آنے والی خاتون فائرنگ سے جاں بحق، 6 زخمی

لاہور: پنجاب کے علاقے فیروز پور روڈ پر واقع کیمپ جیل کے باہر رکشے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر  واقع کیمپ جیل کے باہر جیل سے رہا ہونے والے شوہر کو لینے کے لیے آنے والی خاتون پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ مقتولہ کا شوہر ذوالفقار اور بیٹی اقرا ، رکشہ ڈرائیور غلام رسول، راہ گیر خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ قتل کے مقدمے میں رہائی پانے والے شوہر کو جیل سے گھر لے جانے کے لیے آئی تھی، جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ درج کرلی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے چک 508 میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

متوفیہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ بچی کو سسرالیوں سے زہر دے کر مارا ہے کیونکہ اُس کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ شوہر نے دعویٰ کیا کہ گھریلوے جھگڑے پر خاتون نے زہر پی کر خودکشی کی۔

Comments

- Advertisement -