لاہور:ڈیفنس اے میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد قتل ہوگئے۔
تفصیلا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سرفراز نامی شخص کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹی شدید ہوگئیں جبکہ بیٹا جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد ملزم سرفراز نے خود کو بھی گولی مار لی۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں افسوسناک واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اور اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیں۔
بیوی اور سالیوں کو دھوکے سے قتل کرنے والا ساتھیوں سمیت پکڑا گیا
ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


