لاہور کی سڑکوں پر منچلوں کی آزادانہ اسلحہ نمائش اور فائرنگ -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور کی سڑکوں پر منچلوں کی آزادانہ اسلحہ نمائش اور فائرنگ

لاہور: لاہور کی مصروف شاہراہ مولانا شوکت علی روڈ پر موٹر سائیکل سوار منچلوں نے نہ صرف یہ کہ سرِ عام اسلحہ نمائش کی بلکہ آزادانہ ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی معروف سڑک مولانا شوکت علی روڈ پرموٹر سائیکل سوار نوجوان بلا خوف و خطر عام شاہراہ پر اسلحہ کی نمائش کرتے رہے اور آزادانہ فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلاتے رہے،شغل کے طور پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ ہوتی رہی تا ہم پولیس کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہو سکی اسلحہ سے لیس گینگ عام شاہراہ پر لوگوں میں خوف و ہراس کا باعث بنتا رہا تا ہم پولیس مدد کو نہ پہنچی۔

اسلحہ عام کی کھلی نمائش اور فائرنگ کی فوٹیج میڈیا پر چلنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے،میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس حکام نے یقین دلایا کہ فوٹیجز کی مدد سے  فائرنگ کرنے والے نوجوانوں کی شناخت کر رہے ہیں جن کو جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

اس موقع پر پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے موقع پر مصروف شاہراہ پر پولیس کی عدم موجودگی کی تحقیقات کر رہے ہیں،غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو محکمانہ کارروائی کے بعد قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں