منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

خبردار! اب سڑکوں اور چوراہوں پر کچرا پھینکا تو ۔۔۔۔۔ ؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (23 فروری 2026): ہمارے ہاں کچرا سڑکوں اور چوراہوں پر پھینکنے کا چلن عام ہے مگر اب ایسا کرنا بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اب سڑکوں اور چوراہوں پر کسی نے کچرا پھینکا تو اسے بڑی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسا کرنے والے کے خلاف پرچہ بھی کٹے گا اور بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔

اس حوالے سے ستھرا پنجاب اتھارٹی نے لاہور میں اینٹی لیٹرنگ فورس متعارف کرا دی ہے، جو شہر بھر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

پہلے مرحلے میں اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کو 25 موٹر سائیکلوں پر مشتمل دستہ فراہم کیا گیا ہے، جبکہ 12 خصوصی ٹیموں نے فیلڈ سرویلنس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر کوڑا پھینکنے یا جلانے والوں کو وارننگ دی جا رہی ہے، تاہم 15 روز بعد باقاعدہ جرمانوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

دکانوں کے باہر کچرا رکھنے والے دکانداروں کو بھی پہلے نوٹس جاری کیے جائیں گے، اور پھر جرمانے بھی عائد ہوں گے۔ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ستھرا پنجاب اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورس کا مقصد صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانا اور شہریوں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں