بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لاہور میں دھند کے ڈیرے، متعدد موٹر ویز بند، پروازیں متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہر اور گرد ونواح میں دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشن بند کردیے گئے، دھند میں اضافہ کے ساتھ سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو بند کردیا گیا، موٹروے حکام کے مطابق موٹروے کو شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر بند کیا گیا جسے حدنگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا جائے گا۔

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند سے حدنگاہ صفر سے50میٹر تک رہ گئی، دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشن کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد فلائٹ آپریشن معطل کردیئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے دوران گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130سے صورتحال بارے معلومات لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں