اشتہار

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 اکتوبر 2026): پنجاب میں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لیے شفاف اور میرٹ بیسڈ نظام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کیلیے 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں صوبے کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز شامل ہیں۔

یہ کمیٹی غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لے گی اور ان کی انڈکشن میں میرٹ، شفافیت اور یکساں طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

9 رکنی کمیٹی غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کی ڈگری، رجسٹریشن، لائسنس اور اہلیت کی جانچ کے نظام کا بھی جائزہ لے گی اور ان کی انڈکشن میں انتظامی اور قانونی خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کیلیے درخواست، جانچ، میرٹ اور تعیناتی کا مرکزی نظام تجویز کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مذکورہ کمیٹی ہاؤس جاب اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے متعلق اپنی سفارشات 10 روز محکمہ صحت پنجاب کو پیش کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں