تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈاکٹر کے اغوا کا ڈراپ سین

لاہور کے گنگا رام اسپتال کے اغوا ہونے والے ڈاکٹر عظیم اپنے گھر خود ہی واپس پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے گنگا رام اسپتال میں تعینات ڈاکٹر عظیم کے بھائی معظم علی نےتھانہ سول لائنز میں اغوا کا مقدمہ درج  کرایا تھا۔

ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عظیم کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس اُن کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے۔

اب مبینہ اغوا کا ڈراپ سین اُس وقت ہوا جب ڈاکٹر عظیم خود ہی باحفاظت گھر واپس پہنچ گئے۔

مدعی مقدمہ معظم علی نے تھانے جاکر پولیس کو مطلع کیا کہ ڈاکٹر عظیم گھر سے دوست کے پاس گئے تھے، اس دوران راستے میں اُن کا موبائل فون کہیں  گر گیا تھا، جس کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا۔

معظم علی نے بتایا کہ بھائی کے گھر واپس نہ لوٹنے اور موبائل فون پر رابطہ نہ ہونے کے بعد اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے مقدمے سے دستبردار ہوتے ہوئے پولیس سے کیس کی مزید کارروائی  نہ کرنے کی استدعا بھی کی۔

اُدھر ڈاکٹر عظیم اب تک منظر عام پر نہیں آئے، جس کے باعث مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں