لاہور کے مشہور چڑیا گھر میں موجود نر زرافہ طویل علالت کے بعد ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں موجود زرافہ بیمار تھا جو انجیکشن لگنے کے بعد انتقال کرگیا، جس کا اینیمل یونیورسٹی سے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
پوسٹ مارٹم کے ذریعے زرافے کی موت کا پتہ لگایا جائے گا کہ آیا وہ انجیکشن لگنے کے باعث انتقال کرگیا یا اس کی موت کی وجہ کچھ اور بنی۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں 2017 میں تین زرافے منگوائے گئے تھے جن میں اب صرف ایک مادہ زرافہ رہ گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے چڑیا گھر میں قید ہاتھی کو بگڑتی ہوئی صحت کے باعث کمبوڈیا بھیجا گیا تھا۔