پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

سابق ڈی جی ایف آئی اے نے ایس ایس پی بیٹے سے بیوی کی بازیابی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (25 فروری 2026): ایس ایس پی بیٹے سے اپنی بیوی کو بازیاب کروانے کے لیے سابق ڈی جی ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے باپ کی بیٹے کے خلاف انوکھی حبس بے جا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار سابق ڈی جی ایف آئی اے میاں محمد امین نے استدعا کی کہ اُن کی بیوی کو بیٹے کی تحویل آزاد کرایا جائے۔

عدالتی حکم پر بیلف تنویر حسین نے بزرگ خاتون کو لاہور ہائیکورٹ پیش کیا، بزرگ خاتون کو وہیل چیئر پر کمرہ عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو کیوں بیٹے نے زبردستی ماں کو رکھا ہوا ہے۔

ایس ایس پی اسپشل برانچ میاں افنان نے بتایا کہ ان کی ماں شدید بیمار ہے اور وہ ان کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے، یہ بنیادی حق ہے، انھیں زبردستی کیسے رکھ سکتے ہیں۔

رمضان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی بیلف کے ساتھ بدتمیزی پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ بیلف کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی، یہ جرات کیسے ہوئی بیلف سے غلط زبان استعمال کرنے کی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے بعد ازاں خاتون کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں