بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

لاہورہائی کورٹ نے بچے ماں کے حوالے کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائی کورٹ نے پانچ بچوں کوماں کے حوالے کردیا، بچے باپ سے جدائی پر روتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سلمیٰ بی بی کے پانچ بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی توعدالت عالیہ نے بچوں کوماں کے حوالے کردیا۔

بڑی بیٹیوں کو عدالتی فیصلے پرماں کے رشتے دار اٹھائے لیجارہے تھے۔ مگر باپ سے جدائی کا کرب ان سے برداشت نہیں ہورہاتھا۔ ننھے پھولوں کو توپتا ہی نہ تھا ان کے ساتھ کیاہوگیا بس حیران اور پریشان تھے۔

سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا کہ اس کے خاوند بوٹا نے دوسری شادی کرکے اسے گھر سے نکال دیاتھا اور بچے بھی چھین لئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں