ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

لاہورہائیکورٹ نےقانونی اور اخلاقی طور پر درست فیصلہ کیا ہے، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نےقانونی اوراخلاقی طور پر درست فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ مشرف کیس پہلے دن سےہی متنازع تھا، جن چند ججز نے نوکری سے نکالےجانےکو غداری قرار دے کر کیس شروع کیا،ان ججز نے ناصرف مارشل لا کو جائز قرار دیا بلکہ آئین میں ترمیم کی اجازت دی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قانونی اور اخلاقی طور پر درست فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیا تھا، عدالت نے کریمنل لااسپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976کی دفعہ9 بھی کالعدم کرتے ہوئے کہا آرٹیکل6 کےتحت ترمیم کا اطلاق ماضی سےنہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دینے والی خصوصی عدالت کی تشکیل غیرآئینی قرار

یاد رہے سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کےخلاف درخواست دائرکی تھی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے، پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کی وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، نوازشریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں