اشتہار

لاہور ہائی کورٹ نے بڑی پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (7 اکتوبر 2026): لاہور ہائی کورٹ نے بڑی پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے آئی جی پولیس کے نام مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی طرف سے آئی جی پنجاب پولیس کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں احاطہ ہائیکورٹ سے ملزموں کی گرفتاری کے واقعات پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ احاطہ عدالت سے کسی بھی ملزم، بالخصوص ضمانت خارج ہونے والے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کرنے سے متعلق پہلے بھی احکامات جاری کیے گئے تھے، اب دوبارہ یاد دہانی کرائی جا رہی ہے۔

مراسلے میں عدالتی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حکم نامے سے آئی جی پنجاب تمام متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیں۔

 

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں