لاہور : جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد ایک اور جج نے استعفیٰ دے دیا اور صدر پاکستان کو بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت استعفی دیا اور اپنا استعفی صدر مملکت آصف علی زرداری کو بجھوا دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔
یہ استعفیٰ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفیٰ کے بعد سامنے آیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے یہ پہلا استعفی ہے، وہ گیارہ برس سے زائد عرصہ تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے
جسٹس شمس محمود مرزا 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے اور اس وقت سینیارٹی کے اعتبار سے 5 ویں نمبر پر تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس نے سینیئر ججز پر مشتمل ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن بھی تھے ،انھوں نے 62 برس کے ہونے پر 6 مارچ 2028 کو ریٹائر ہونا تھا لیکن وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے لگ بھگ اڑھائی برس پہلے مستعفی ہوگئے۔
جسٹس شمس سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ضیا محمود مزرا کے بیٹے ہیں، ان کے مستعفی ہونے سے لاہور ہائیکورٹ میں جج خالی آسامیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


