لاہور ہائیکورٹ نے غیر رجسٹرڈ سمز فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے جعلی موبائل اکاؤنٹ بنا کر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے، پی ٹی اے کے سینئر افسر کو 6 اکتوبر کو طلب کرلیا اور ملک بھر میں غیررجسٹرڈ سمز کی تفصیلات کی طلب کرلیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ سمز کی فروخت نے تباہی پھیلادی یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ ملزم سے کتنی غیر تصدیق شدہ سمز برآمد ہوئیں؟ وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ملزم سے 773 سمز برآمد ہوئیں۔
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


