بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(3 اکتوبر 2025): جائیداد کے تنازعہ پر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا واقعہ کو چھپانے کے لیے ملزم نےکمرےکو آگ لگادی۔

لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں زری عباس نامی شخص نے بہن کلثوم اور بہنوئی ثمر عباس کو گھر میں داخل ہو کر کمرے میں سوئے میاں بیوی پر فائرنگ کردی جس سے ثمر عباس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔

ملزم نے واقع کے بعد کمرے کو آگ لگادی، اطلاع ملنے پر ریسکیو نے زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی،  ریسکیو اہلکار نے آگ پر قابو پالیا۔

وقوع کے موقع پر مقتولین کے دونوں بچے اسکول گئے ہوئے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزم زری عباس کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس نے سر کٹی لاش کا معمہ حل کر لیا

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں