ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

سسرالیوں کا بہو پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(6 مارچ 2026): صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاقت آباد میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر بہیمانہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، لیاقت آباد کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر ملزم نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق تشدد کے نتیجے میں خاتون کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخم آئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی شہربانو نقوی نے مزید بتایا کہ ملزم نے نہ صرف خاتون پر تشدد کیا بلکہ ان سے پاسپورٹ، سونا اور تعلیمی ڈگریاں بھی چھین لیں۔

پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے مرکزی ملزم طلحہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ طلحہ سمیت 5 ملزمان کے خلاف درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں