لاہور میں اسکوٹی پر سوار لڑکی سے واردات کے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 8 گھنٹے کا ٹائم دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں اسکوٹی پر سوار لڑکی سے واردات ہوئی جس کے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملزم کو 8 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا ہے، پولیس نے سیف سٹی اور دیگر کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ اسکوٹی پر سوار لڑکی سے نواب ٹاؤن میں واردات ہوئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


