لاہور سے ادوکوٹ جانے والی بس میں سوتی ہوئی ماں کی گود سے ایک سالہ بچہ گرگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے ادوکوٹ جانے والی بس سے ایک سالہ بچہ گر گیا، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری کے قریب بچہ گودسے نیچے گرا جبکہ والدہ سوتی رہیْ
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافروں نے موٹروے پولیس کو بچے کی اطلاع دی، پٹرولنگ افسران نے زخمی بچے کو ڈھونڈا اور اس کا طبی معائنہ کرایا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ ملنے پر والدہ نے دعائیں دیں۔