The news is by your side.

Advertisement

لاہور : داعش نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، مہرحامد نامی شخص گرفتار

لاہور : حساس ادارے نے کارروائی کرکے سرکاری دستاویزات داعش کو شام پہنچانے پر اہم سرکاری ادارے کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم مہر حامد نے اب تک گیارہ افراد کو تربیت کے لیے شام بھجوانے کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے سرکاری ادارے کے اہم افسر مہر حامد کو گرفتار کیا، اس پر الزام ہے کہ اس نے اہم ستاویزات داعش کو شام بھجوائی ہیں۔

مزید تفتیش میں مہر حامد نے انکشاف کیا کہ اس کی اہلیہ فرحانہ اپنے بچوں اور دیگر افراد کے ہمراہ بذریعہ کوئٹہ شام گئی ہے، فرحانہ جوہر ٹاؤن کے ایک مدرسہ میں خواتین کو دینی تعلیم دیتی تھی اور اس نے جوہر ٹاؤن کی بشرا اور ہنجروال کی چودہ سالہ حفضہ کو بھی شام پہنچایا ہے جن کے اغواء کے مقدمات تھانہ ہنجروال وحدت کالونی اور جوہر ٹاؤن میں درج ہیں۔

یہ خواتین تین ماہ قبل شام گئیں اور مہر حامد کی بیوی داعش کے لیے ایک عرصہ سے کام کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں