The news is by your side.

Advertisement

ڈسٹرکٹ جیل لاہور پر حملے کی دھمکی

لاہور : ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے سپریٹنڈنٹ کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، جس کے بعد جیل سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے.

ڈسٹرکٹ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو خط موصول ہوا، جس میں دھمکی دی گئی گئی کہ آئندہ چند روز میں جیل پر حملہ کیا جائے گا، کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے دی گئی دھمکی میں یہ کہا گیا کہ طیب نامی دہشت گرد کو جیل پر حملے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے.

اس خط کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر جیل کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور جیل کے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے.

اس سے قبل بھی جیلوں پر حملے کی دھمکی کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا اور کوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی فوج کے حوالے کردی گئی تھی.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں