تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

لاہور: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ کے لائحہ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں مینار پاکستان کے بعد کیا ہوگا، کان کھول کرسن لو پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی سمیت تمام لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں، آپ میری کال کا انتظار کریں جب اسلام آباد بلاؤں تو آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا یہ میرا ملک ہے، یہ لوگ تو جب بھی مشکلات آتی ہیں باہر بھاگ جاتےہیں، ایسا لگتا ہے ملکہ برطانیہ ان کی رشتے دار ہے ہروقت وہاں بھاگ جاتے ہیں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ملک میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا۔

عمران خان نے کہا کہ طاقتور فوج نہ ہوتی توملک کے 3 ٹکڑے ہوچکے ہوتے، فوج عظیم ہے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو نقصان نہیں پہنچاتا چاہتے لیکن امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن سےغلطی ہوگئی غلطی ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے فوری الیکشن کروائے جائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام 27ویں شب کوشب دعا کے طور پرمنائیں، اللہ سےدعا کریں کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب کرے۔

عمران خان نے جلسےمیں عوام سےحلف بھی لیا، حقیقی آزادی اورجمہوریت کیلئے کوئی غلامی قبول نہیں کرینگے، حقیقی آزادی اورجمہوریت کیلئے ہروقت جدوجہد کریں گے۔

Comments

- Advertisement -