جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

لاہور: جاتی امرا میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن، 95 گھروں کی بجلی منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(22 فروری 2026): لیسکو حکام نے جاتی امرا میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 95 گھروں کی بجلی منقطع کردی۔

لاہور کے علاقے جاتی امرا میں لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر قانونی کنکشنز پکڑ لیے، ایکسیئن رائے ونڈ علی رضا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرانسفارمرز سے چلنے والے 95 گھروں کے غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے۔

ایکسیئن علی رضا کے مطابق ان گھروں کو ڈائریکٹ کنکشنز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی تھی، جس سے لیسکو کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث ٹھیکیدار عارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس طرح کے آپریشنز پورے ریجن میں بلا امتیاز جاری رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں