لاہور: سی سی پی او لاہورکی قیادت میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ” جونا بٹ” کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہورکی قیادت میں رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے، آپریشن کے دوران انٹیلی جنس آپریشن جونا بٹ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جونابٹ اور عبید اللہ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان سے پانچ رائفل، کلاشنکوف اور جوئےپر لگی رقم برآمد کی گئی ہے، ملزمان کوتھانہ قلعہ گجرسنگھ منتقل کردیاگیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جونابٹ ن لیگ کے سینئر رہنمابلال یاسین کا رشتہ دار ہے، جونابٹ ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم جونا بٹ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور اشتہاریوں کو پناہ بھی دیتا تھا، اندراج مقدمے کے بعد گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی غنڈہ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے۔