بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

لاہور میں بسنت سے قبل ہی پتنگ اڑانے پر پابندی عائد! وجہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (22 جنوری 2026): شہر لاہور میں اگلے ماہ فروری میں تین روزہ بسنت فیسٹیول منایا جائے گا تاہم اس سے قبل پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

زندہ دلان لاہور اگلے ماہ فروری میں تین روزہ بسنت فیسٹیول منائیں گے۔ موسم بہار کی آمد کا اعلان کرتا یہ ثقافتی تہوار 25 سال بعد سرکاری سطح پر اجازت کے ساتھ منایا جائے گا۔ تاہم اس تہوار سے قبل ہی پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے جمعرات کو لاہور کے تمام پبلک پارکس، گرین بیلٹس اور لینڈ اسکیپ والے علاقوں میں پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے پی ایچ اے نے اپنے حکام کو مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تمام زون ڈائریکٹرز کو بھیجے گئے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں انہیں اپنے اپنے دائرہ اختیار میں پابندی کو نافذ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ان کی زیر نگرانی پارکوں میں کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ احکامات پر عمل درآمد میں ناکامی پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ زون ڈائریکٹرز ذمہ دار ہوں گے۔

پی ایچ اے نے کہا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور عوامی سبز جگہوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب صوبائی دارالحکومت میں بسنت کی تقریبات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈ لگائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بسنت سےپہلے ماڈل ٹاؤن پولیس نے پتنگ بازی اور فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھاپہ مار کر غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی فروخت میں ملوث ملزم خالد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں