ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کھمبے پر چڑھ کر بجلی ٹھیک کرنیوالا لائن مین جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں کھمبے پر چڑھ کر بجلی ٹھیک کرنے والا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ کی حدود نبی پارک میں کھمبے پر چڑھ کر بجلی ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، منیر احمد کی لاش ایک گھنٹے تک کھمبے پر الٹی لٹکی رہی۔

اہل علاقے نے الزام عائد کیا ہے کہ واقع ہونے کے ایک گھنٹے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

کرنٹ لگنے سے جاں بحق شخص کی شناخت 59 سالہ منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو لیسکو میں لائن مین تھا اور کھمبے پر چڑھ کر عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیے تاریں ٹھیک کررہا تھا۔

ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ہاتھوں میں گلوز پہن کر کام کرنے والا لائن مین کا کرنٹ سے جاں بحق ہوجانا لیسکو کے ناقص احتیاطی تدابیر پر سوالیہ نشان ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ لائن مین کے جاں بحق ہونے پر لیسکو حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں