ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

مدارس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 مئی 2026): پنجاب حکومت نے دینی مدارس سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا رجسٹریشن نظام یکجا اور ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں دینی مدارس کا رجسٹریشن نظام یکجا کرنے اور اس کے لیے ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے لیے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت الگ رجسٹریشن کی شرط نرم کرنے کیلیے قانونی ترامیم کی تجویز ہے۔

اس ایکٹ کے بعد وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن نہیں کرانا پڑے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مدارس کی وفاقی رجسٹریشن کو صوبائی سطح پر بھی قانونی حیثیت دینے کی تجویز ہے۔ اس کے لیے پنجاب حکومت مدارس کے وفاقی اور صوبائی ڈیٹا کو آپس میں منسلک کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جو مدرسہ وفاقی اتھارٹی کے ریکارڈ میں رجسٹر ہوگا اسے پنجاب میں رجسٹر نہیں ہونا پڑے گا۔

اس سلسلے میں علمائے کرام اور مدارس منتظمین کے ساتھ مشاورت کے بعد ترامیم صوبائی کابینہ کو بھجوائی گئی ہیں۔

حکام محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کابینہ کو سوسائٹیز ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور اس کی منظوری لی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں