جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

لاہور : نجی یونیورسٹی میں طالبعلم اویس سلطان کی خودکشی کے پس پردہ حقائق ؟ بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نجی یونیورسٹی میں طالبعلم اویس سلطان کی خودکشی کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں طالبعلم اویس سلطان کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حقائق جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اس کمیٹی میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے تجربہ کار وائس چانسلرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے تاہم رپورٹ مکمل ہونے سے قبل کسی بھی فرد یا ادارے کو واقعے کا قصوروار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں : یونیورسٹی آف لاہور میں خودکشی کرنے والے طالبعلم اویس کے بھائی کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیر تعلیم نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدین اور تعلیمی اداروں کو بچوں کی نفسیاتی صحت پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "گزشتہ 10 سالوں کے دوران نوجوانوں اور بچوں میں دماغی صحت کے مسائل اور ذہنی دباؤ کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہو گا۔”

واضح رہے کہ نجی یونیورسٹی کے طالبعلم اویس سلطان نے چند روز قبل یونیورسٹی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

اس واقعے کے بعد طلبہ کی جانب سے احتجاج اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی تھیں، جس کے بعد حکومتی سطح پر اس کا نوٹس لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں