تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور مال روڈ‌ پرموٹرسائیکلوں اور بسوں کے لیے الگ لین منصوبے پر عملدرآمد شروع

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے منصوبے پر سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سیف سٹیز اتھارٹی نے شاہراہوں پر موٹرسائیکلوں اور بسوں کے لیے الگ لین منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا ہے، پائلٹ پراجیکٹ میں چیئرنگ کراس کے دونوں اطراف سبز رنگ کی لین تیار کردی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں کینال، مال روڈ تا کلب چوک سبز لین بنائی جائیں گی، سیف سٹی کے مطابق راہنمائی کے لیے ہر 60 میٹر بعد 20 میتر طویل سبز لین بنے گی۔

گرین لین پر موٹر سائیکل اور بس کی تصاویر سڑک کنارے بورڈز آویزاں کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہراہ فیصل پراس پیلی لائن کا کیا مطلب ہے؟

رپورٹ کے مطابق لاہور میں زیادہ تر حادثے موٹر سائیکل کے پیش آتے ہیں جہاں موٹر سائیکل سوار ایک لین سے نکل کر دوسرے لین میں آکر حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے شاہراہ فیصل پر بھی چند ماہ قبل بائیک کے لیے الگ لین بنائی گئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور شہری اپنی مرضی سے مذکورہ سڑک پر موٹرسائیکل چلاتے نظر آتے ہیں۔

کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ لین ایسی جگہ بنائی گئی ہے جہاں موڑ ہوتے ہیں اور گاڑیاں، بسیں بھی اسی لین سے گزرتی ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ موٹر سائیکل شاہراہ فیصل پر بائیک لین میں موٹر سائیکل چلائیں گے بصورت دیگر ان کے چالان کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -