اشتہار

لاہور: پولیو ورکر پر کالا سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والا مداری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیو ورکر پر کالا سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والے مداری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں ڈیوٹی پر مامور خاتون پولیو ورکر پر کالا سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور مداری ملزم مشتاق کو گرفتار کیا۔

ملزم نے پولیو قطرے پلانے کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود خاتون ورکر پر خوف و ہراس پھیلانے کی نیت سے کالا سانپ پھینکا اور اسے دھمکیاں دیں۔

پولیس کا کہنا تھا پولیو ورکر کے ساتھ بدسلوکی، خوفزدہ کرنے اور سرکاری امور میں مداخلت کی سنگین دفعات کے تحت ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکام نے کہا پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں