جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

لاہور میں بیٹی سے ملنے آیا شہری اغوا کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہارون آباد سے لاہور بیٹی سے ملنے آئے شہری کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن سے اغوا ہونے والے شہری کی لاش قصور سے برآمد ہوئی، مقتول امانت علی ہارون آباد سے بیٹی کو ملنے لاہور آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی 6 فروری کو بیٹی کے گھر سے کھانا کر نکلا مگر واپس نہ آیا۔

اغوا کا مقدمہ 6 فروری کو تھانہ گرین ٹاؤن مین بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ مغوی کی لاش ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں والا سے ملی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ علاقے کی پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کی تدفین کردی تھی، قتل سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: لاہور میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل کیا تھا۔ کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نواز کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم اور مقتولین کا آپس میں پیسوں کا لین دین تھا، مرکزی ملزم محکمہ ہیلتھ میں پولیو بلاک انچارج ہے۔

ایس پی کے مطابق خاتون ملزمہ بھی پولیو ورکر کی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم نے خاتون ملزمہ کے ساتھ مل کر بزرگ اور ان کے دو بچوں کو قتل کیا، ملزمان نے شہری نعمان اور 2 بیٹوں کو جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر پلائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں