پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

لاہور سے لاپتہ ہونے والا لڑکا فہیم کراچی سے بازیاب، امتحان میں فیل ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 اگست 2026): آرٹلری میدان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے فہیم کو کراچی سے بہ حفاظت بازیاب کر لیا۔

پولیس کے مطابق فہیم امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر گھر سے نکل گیا تھا اور لاہور سے کراچی آگیا تھا۔ لڑکے کے والدین نے لاہور میں اس کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

آرٹلری میدان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فہیم کو کراچی سے بازیاب کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 14 سالہ فہیم کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


کیمبرج اے لیول کے نتائج 2026 کا اعلان ، طلبا رزلٹ آن لائن چیک کریں؟


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں