ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

مسجد کے اندر نمازی قتل، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسجد کے اندر گھس کر نمازی کو قتل کردیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کی حدود میں مسجد کے اندر نمازی کو قتل کردیا گیا مقتول بابر رحمان نماز پڑھ رہا تھا ملزم خضر چھری لے کرمسجد میں آیا اور بابر کو قتل کردیا۔

واقعے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم مسجد میں چھری سمیت داخل ہورہا ہے۔

ملزم نے بابر رحمان کی کنپٹی پر چھری ماری جس سے وہ زخمی ہوا بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ واہنڈہ میں درج کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے تفتیش کے بعد قتل کی وجہ معلوم ہوسکے گی بظاہر یہی لگتا ہے کہ مقتول اور ملزم کے درمیان کوئی دشمنی تھی۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں