لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں گھر سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق بظاہر ماں اور بچوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے، بچوں میں 16 سالہ ریحان، 11 سالہ اریشہ اور 9 سال کا ارسل شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کی والدہ نے اسپتال میں دم توڑا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ناصر ڈوگر اور فیملی چند روز قبل بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے، وہ گھر سے گراسری لینے مارکیٹ گیا، واپس آیا تو لاشیں ملیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے پانچوں افراد امریکن نیشنل تھے۔
یہ پڑھیں: لاہور میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت، پولیس نے تشدد کا الزام مسترد کردیا
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوئی تاہم پولیس نے تشدد کا الزام مسترد کردیا تھا۔
پولیس کا مؤقف تھا کہ ابتدائی معائنے میں بچی کی موت فوڈ پوائزننگ کے باعث ہوئی ہے، گلے میں کھانے کے ذرات پائے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں، موت کا درست تعین فرانزک رپورٹ میں واضح ہوجائے گا۔


