لاہور: بھاٹی گیٹ میں خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے بعد پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ غلام مرتضیٰ نے ویڈیو جاری کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھاٹی گیٹ میں متوفی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے ویڈیو جاری ہے جس میں ان پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
پولیس نے واقعے کے بعد نوجوان کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
غلام مرتضیٰ کے مطابق پولیس کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کا بیوی کے ساتھ کوئی جھگڑا تو نہیں تھا۔
غلام مرتضیٰ نے بتایا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ مین ہول سے لاش آگے نہیں جا سکتی اور اسی بنیاد پر ان پر دباؤ ڈالا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا اور انہیں ایک کمرے میں لے جا کر بیلٹ اور ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ان سے موبائل فون لے لیا اور ان کے کزن کو بھی ساتھ لے گئے۔ غلام مرتضیٰ کے مطابق ایس پی نے انہیں ایک تصویر دکھا کر شناخت کرنے کو کہا، جس پر انہوں نے تصدیق کی کہ تصویر میں موجود خاتون ان کی بیوی ہے تاہم اس کے باوجود ایس پی ماننے کو تیار نہیں تھے۔
غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی کی لاش ملنے کے باوجود پولیس نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ لاش کہاں سے ملی۔


