جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 اگست 2026): نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور پنجاب میں معیار تعلیم کے لیے مریم نواز کے اقدامات کو سراہا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے نواز شریف اسکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اسکول آف ایمیننس کا معیار حیران کن حد تک اعلیٰ ہے۔ وفد نے پنجاب میں فروغ تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم پنجاب سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے اشتراک کا خیر مقدم کرتے ہوئے نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصل کیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اساتذہ کے لیے ڈیجیٹل ٹریننگ میں معاونت کرے گا۔ اس کے علاوہ ٹیچرز کی کیپسٹی بلڈنگ، ٹیچنگ گائیڈ اور دیگر امور میں بھی مدد کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اور دیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ کراچی اور سندھ کے لوگوں کی پریشانی بھی دل سے محسوس کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگ سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے لیے کوشاں ہیں۔ ہزاروں طلبہ کی انٹری تیسٹ میں شرکت پراجیکٹ پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں