The news is by your side.

Advertisement

لاہور، بھانجے نے دھکا مار کر خالہ کو قتل کردیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بھانجے نے خالہ کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ شیرا کوٹ کی حدود نگینہ کالونی میں بھانجے نے دھکا مار کر اپنی خالہ کو قتل کردیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خالہ اور بھانجے کا جھگڑا ہوا بھانجے طاہر نے خالہ کو دھکا مارا ۔ دھکا لگنے سے اسکی خالہ زاہدہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 55 سالہ زاہدہ بی بی کی لاش کو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کی تحقیقاتی اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ادھر کوٹ لکھپت پولیس نے شہری ارشد کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، پولیس نے باپ کی قاتل بیٹی، اس کی ماں کو سااتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان میں مقتول کی بیٹی سائرہ، بیوی ساجدہ عرف گوگو، معظم علی اور عرفان شامل ہیں۔ملزمہ سائرہ اپنی خالہ کے بیٹے معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ باپ ارشد اس شادی کے سخت خلاف تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی سے منع کرنے کی رنجش پر سگی بیٹی سائرہ نے والدہ کے ہمراہ اپنے باپ کو قتل کروانے کا منصوبہ بنایا۔

ملزمہ سائرہ نے منصوبہ بندی کے مطابق اپنے والد ارشد کا پستول چوری کر کے آشنا معظم کو دیا۔ ملزم معظم نے اپنی ساتھی عرفان کے ہمراہ مقتول ارشد کو گھر کے قریب فائر مار کر قتل کر دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں