اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

لاہور: نالے سے نومولود بچی کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (14 جون 2026): لاہور کے علاقے گلشن راوی کے قریب نالے سے نومولود بچی کی لاش برآمد کر لی گئی۔

مقامی لوگوں نے نالے میں نومولود بچی کی لاش تیرتی دیکھی تو پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زچگی کے فوری بعد نومولود بچی کو نالے میں پھینکا گیا، ملزمان نے حمل ضائع کرنے یا بیٹی پیدا ہونے پر نومولود کو نالے میں پھینکا، نالے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سات سالہ بچی سے زیادتی، ملزمان نالے میں پھینک کر فرار

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

2021 میں سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں ماں نے نومولود بچی کو نالے میں پھینک دیا تھا جسے ایک خاتون نے ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔ جتنڑی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ بچی بالکل صحت مند ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرا کوئی بیٹا نہیں چار بیٹیاں ہیں بچی اب میری ہے، کسی کو نہیں دوں گی اپنی بچیوں کی طرح اس بچی کی کفالت بھی کروں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں