پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

”لاہور ہی پنجاب نہیں، میرے گاؤں کے بیمار شخص کو لاہور آنا پڑتا ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ لاہور ہی پنجاب نہیں، میرے گاؤں کے بیمار شخص کو لاہور آنا پڑتا ہے۔

سینئرپی پی رہنما ندیم افضل چن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو محرومیاں ختم کرنا ہونگی، میرے علاقے میں پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہے، سڑکیں بنانے سے زیادہ ضرورت عوام کو تعلیم اور خوراک کی ہے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ 80 فیصد لوگوں کے پاس گاڑی نہیں سڑکوں کی ضرورت نہیں ہے، صرف لاہور پنجاب نہیں، بیماری کی صورت میں گاؤں سے لوگوں کو لاہور آنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان گیا وہاں گیس کے میٹر نہیں دیکھے، پنجاب آکر خوشحالی دیکھی، جب تک پنجاب میں عدل نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر رہنما نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کام نہیں کررہی تو عوام ووٹ کیوں دے رہے ہیں؟

ہارے ہوئے شخص کو پنجاب میں ہوتی ترقی کیوں نظر نہیں آتی؟ عظمیٰ بخاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں