لاہور: ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا جاری -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور: ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا جاری

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر نرسوں کا اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے میں شریک ایک نرس گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نرسوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے سروس اسٹرکچر پر نظر ثانی کی جائے اور ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کیا جائے۔ مظاہرین میں شامل ایک نرس گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں پیر سے دھرنا دے رکھا ہے۔ تاحال محکمہ صحت پنجاب کا کوئی بھی نمائندہ نرسوں سے مذاکرات کے لیے نہیں پہنچا۔

ملتان میں نرسوں کا 6 روز سے جاری احتجاج رنگ لے آیا *

نرسوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنا حق لیے بغیر واپس نہیں جائیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد نرسز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

دوسری جانب مال روڈ پر آئے روز مظاہروں کے باعث انجمن تاجران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل نعیم میر نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عدالتی احکامات کی روشنی میں مال روڈ مظاہرین سے خالی کروائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں