پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بھارت سے آنے والی زہریلی ہواؤں سے لاہور کی فضا زہر آلود ہوگئی، صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس پھر 1000 سے تجاوزکرگیا، آئندہ تین روز میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آج بھی زہریلی فضا کی لپیٹ میں ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

باغوں کے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطر ناک حد کو چھوگیا، صبح کے وقت شہرکا اے کیو آئی ایک ہزار سے تجاوزکرگیا۔

- Advertisement -

محکمہ محولیات صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کی اسموگ آلودہ ہوائیں پاکستان کے علاقوں کو متاثرکر رہی ہیں، آئندہ تین روز تیزہوائوں سے اسموگ کی صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور میں اسموگ سے ایک ماہ کے دوران ایک لا کھ سے زائد شہری آنکھوں اور گلے کےانفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں۔

لاہورمیں مشرقی ہواؤں کےباعث 12 گھنٹے میں موسمیاتی تبدیلی کی پیش گوئی کی گئی ہے، سیکریٹری تحفظ ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی سےلاہور کے اے کیو آئی میں اضافے کا امکان ہے، اسموگ کی صورت آج دوپہر 12 بجے تک رہنے کا خدشہ ہے۔

سیکریٹری تحفظ ماحولیات نے کہا کہ عوام بلاضرورت گھروں سے باہر جانے سے اجتناب کریں، شہری ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، عوام گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بندرکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں