بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد زیرِحراست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، شاہدرہ اور نواں کوٹ کے علاقوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اور شہریوں کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بھی کوائف چیک کیے۔

فیصل ٹاؤن میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ شاہدرہ میں چھ مشکوک افراد پولیس کی پکڑ میں آئے۔

نواں کوٹ پولیس نے بسوں کے اڈے میں داخل ہونے سے قبل سخت چیکنگ کی اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تیرہ مشتبہ مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں