تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاہور: اورنج لائن منصوبے کی دیوار گرنے 7 مزدور جاں بحق

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں اورنج لائن منصوبہ مزدوروں کے لیے ریڈ لائن بن گیا۔ بارش اور آندھی سے ٹوٹنے والی دیوار مزدوروں پر جا گری جس میں 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش اور آندھی کے باعث واڑا گجر میں رات ساڑھے 3 بجے 40 فٹ اونچی دیوار دھماکے سے، دیوار کے سائے میں سوئے مزدوروں پر جا گری۔

مزید پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ ۔ معاوضہ نہ ملنے پر خودکشی کرنے والا شخص دم توڑ گیا

واقعے کی زد میں 13 مزدور آگئے جن میں سے 4 مزدور موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ زخمی مزدوروں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں مزید 3 مزدور دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں: اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف شہری سراپا احتجاج

ملبہ کے نیچے سے ساتھیوں کو بچانے کے لیے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھاتے رہے۔ کافی دیر بعد ریسکیو ٹیمیں آئیں اور کرینوں سے ملبہ اٹھایا۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت عرفان، مقبول، عثمان، ارشد، ذوالفقار، ندیم اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے جن کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ ۔ کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، 2 مزدور جاں بحق

پولیس کے مطابق دیوار کے سائے میں لگائے جانے والے خیمے مزدوروں کی رہائش کے لیے تھے جنہیں اورنج لائن منصوبے کی تکمیل تک عارضی رہائش فراہم کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -